حسن ابدال،پولیس کی کاروائی،چھ جواری،دومنشیات فروش گرفتار

حسن ابدال،پولیس کی کاروائی،چھ جواری،دومنشیات فروش گرفتار

  

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)حسن ابدال پولیس ان ایکشن! جوئے کی محفل الٹ کر چھ جواری گرفتار جبکہ دیگر کاروائیوں میں دو افراد سے منشیات برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر کامیاب کاروائی کے دوران محلہ غلام خان کے رہائشی سہیل احسان کی بیٹھک پر چھاپہ مار کر وہاں قمار بازی میں مصروف چھ افراد سہیل احسان ولد غلام مصطفی۔عبدالحفیظ ولد عبدالعزیز۔محمد اسلم ولد مصری خان۔اسد اقبال ناصر ولد عاشق علی۔ملک وقار حسین ولد عبدلحمید اور رضوان اقبال ولد مظفر اقبال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قمار بازی کا سامان اور 4280روپے نقد جبکہ چھ عدد موبائل فون جن کی مالیت 47500روپے بنتی ہے کو قبضے میں لے لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران محمد اخلاق جدون ولد محمد اشفاق جدون ساکن محلہ روشن پورہ سے دوران تلاشی 10کپی شراب برآمد کر لی جو مذکورہ شخص فروخت کرنے کے لیے لے جا رہا تھا ۔اسے گرفتار کر کے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا جبکہ ایک تیسری کاروائی کے دوران خضر علی ولد اظہر علی ساکن محلہ روشن پورہ سے دوران تلاشی 1300گرام چرس برآمد کر لی گئی۔جسے پولیس نے قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایک دیگر کاروائی کے دوران پولیس کواپنے زرائع سے اطلاع ملی کے شہزاد عرف شادا ولد الہٰی بخش ساکن محلہ چوہدریاں نامی شخص گارمنٹس کی دوکان کی آڑ میں عصمت فروشی کی خاطر لڑکیوں کی ڈیل کرتا ہے جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے چھاپہ مار ا تو وہاں موجود شہزاد عرف شادا ۔احسن ولد لیاقت ،گل زرینہ عرف ناجی اور ایک نامعلوم عورت رش کا فائدہ ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ سلطان شام اور عمران علی نامی نوجوانوں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -