وزیراوقات آزادکشمیر کی مقتول راجہ قیصر کے گھر آمد، قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی

وزیراوقات آزادکشمیر کی مقتول راجہ قیصر کے گھر آمد، قاتلوں کی جلد گرفتاری کی ...

  

مظفرآباد (بیورورپورٹ)وزیر اوقاف راجہ عبدالقیوم خان حالیہ دنوں میں قتل ہونے والے راجہ قیصر کے گھر پہنچ گے،اس موقع پر مرکزی رہنما راجہ ممتاز خان بھی ان کے ہمراہ تھے اس وقع پر انہوں نے مرحوم کی والد راجہ اشرف خان سے دلی اظہار ہمدری کیا اور کہا کہ راجہ قیصر کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی جس میں انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ایسے اقدامات بھی کیے جائیں گئے تاکہ مستقبل میں بھی کسی کو یہ جرت نہ ہو سکے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے۔انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ غیر جانبدارنہ تفتیش کو یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ آفیسران نگرانی کر رہے ہیں،حکومت مقتول کو انصاف پہنچانے میں ہر ممکن تعاون کریگی۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -