ن لیگ ٹیکسلا کے رہنماؤں کی احسن اقبال پر حملے کی مذمت،صحت یابی کیلئے دعا کی

ن لیگ ٹیکسلا کے رہنماؤں کی احسن اقبال پر حملے کی مذمت،صحت یابی کیلئے دعا کی

  

ٹیکسلا ( نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان تنولی چئیر مین لب ٹھٹو حاجی علی اصغر اعوان ،چئیرمین گڑھی افغاناں ملک داود ، وائس چئیرمین زیشان صدیق بٹ،کونسلر بلدیہ شیخ ساجد محمود ،عمر رشید ،چوہدری اظہر نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی بھر پور مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ اب خطر ے سے باہر ہیں مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں نے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے حکمت ملی بنانے پر زور دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ عوامی لوگ ہیں مرکزی لیڈر شپ ہمیشہ عوام میں گھل مل کر رہتے ہیں لیکن موجودہ دور میں جہا ں ملک کے اندر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہماری حکومت نے اہم کردار ادا کیا ہے ایسے میں ہائی سکیورٹی کا ہوناانتہائی ضروری ہے اانھوں نے اللہ تعالیٰ سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -