پاک فوج کی مقامی میڈیکل بٹالین کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کل منعقد کیا جائیگا

پاک فوج کی مقامی میڈیکل بٹالین کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کل منعقد کیا جائیگا

  

مظفرآباد (بیورورپورٹ) پاک فوج کی مقامی میڈیکل بٹالین کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ لیپہ میں منعقد کیا جارہا ہے ۔یہ کیمپ لیپہ میں آر ایچ سی میں9مئی بروزجمعرات ’’میڈیکل کیمپ‘‘لگایا جائیگا ۔میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے آرمی میڈیکل کور کے سینئر ڈاکٹرز،کے علاوہ الشفاء کے سینئرڈاکٹرز بھی کیمپ میں عوام علاقہ کو طبی سروسز کی فراہمی کیلئے موجود ہونگے ۔تفصیلات کیمطابق پاک فوج کے میڈیکل کور کی مقامی بٹالین کے زیر اہتمام لیپہ قصبہ کے آر ایچ سی میں ایک میڈیکل کیمپ مورخہ 9مئی بروز جمعرات کو لگایا جارہا ہے۔جسکے لئے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے ۔یاد رہے مقامی میڈیکل بٹالین کی جانب سے جہلم ویلی ،لیپہ ویلی میں میڈیکل کیمپس قائم کرنے کا سلسلہ مری گریثرن کی خصوصی پالیسی کا حصہ ہے ۔جسکے تحت دُور افتادہ علاقوں میں ریاستی باشندوں کو اُنکی دہلیز پر ہی طبی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ۔پاک فوج کے میڈیکل کیمپس کے حوالے سے جہلم ویلی انتظامیہ /ضلعی انتظامیہ بھی مکمل طور پر معاون و مدد گار ہوتی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -