کوالٹی کلچر کے فروغ کے لئے کام کررہے ہیں ،عبدالعلیم میمن

کوالٹی کلچر کے فروغ کے لئے کام کررہے ہیں ،عبدالعلیم میمن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ایس کیو سی اے پاکستان میں کوالٹی کلچر کے فروغ کے لئے کام کررہا ہے اور پاکستان میں اعلیٰ درجہ کی لیبارٹریز کے ساتھ تعاون اور ٹیکنیکل معلومات کا تبادلہ اولین تر جیح ہے تاکہ سائنسدانوں اور تحقیق کرنے والوں کے تجربات سے لیبارٹریز کو مزید وسعت دی جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل PSQCA عبدالعلیم میمن نے پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کے دورے کے د وران کیا ۔ PCSIRپہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل پی سی ایس آئی آر محمد علیم احمد نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم PCSIRکے ساتھ ایک اہم ایم او یو جلد سائن کرلینگے تاکہ دونوں ادارے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں میمن صاحب نے کہا کہ PCSIRکے پاس بہت زیادہ فیسلیٹی ہے جس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ PSQCAنے ہاتھ بڑھایا ہے دونوں ادارے ملکر ملک میں کوالٹی کلچر کو فروغ دینگے۔ عبد العلیم میمن کا کہنا ہے کہ ملک میں معیار کے کلچر کو متعارف کرانے کے لئے مصنوعات کی جانچ بنیادی ضرورت ہے. لوگ معیارچاہتے ہے۔اور معیارات کو لاگو کیا جا سکتا ہے جو مفید ہوسکتا ہے اور پی سی ایس آئی آر ماہرین کو تکنیکی کمیٹیوں اور قومی معیارات کمیٹی کے رکن کے طور پر PSQCA کے ساتھ شامل کیا جاسکتا ہے ہم 109 ضروری اشیا کی تمام جانچ کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کام کررہے ہیں پی سی ایس آئی آر کے پا س بھی تکنیکی ماہرین ہیں. PSQCA کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ ڈی جی پی ایس کیوسی اے PCSIR لیبارٹر ی کا دورہ کر رہے ہے پی سی ایس آئی آر کومعیار اور کوالٹی سرگرمیوں کے فروغ اور تعاون پرشکریہ ادا کرتے ہیں.پی ایس کیو سی اے قومی معیارات کا واحد ادارہ ہے جو سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت اپنے ڈائریکٹر جنرل کے ذریعے منصوبہ بندی کو منظم کرنے ،معیار کو کنٹرول کرنے ، لاگو کرنے نئی ریسرچ اور تحقیق کے لئے منصوبوں اور دیگر سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لئے کوشش کر رہا ہےPSQCA اور PCSIRانسانی اور مادی وسائل سمیت آلات کی خدمات اور اور سہولیات کو باہمی طور پر ملک میں معیار کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ پروگراموں اور تحقیق سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.اس موقع پر دونوں اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اورڈی جی پی ایس کیو سی اے کو آئی ایس او 17025 کے تحت پی سی ایس آئی آر کے مختلف ایکیر یڈیٹیڈ لیبارٹریوں کا دورہ کرایا گیامیمن صاحب نے ریسرچ کے مختلف فیلڈس کا دورہ بھی کیا اور PCSIRکے کام کو سراہا.

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -