ڈاؤ یونیورسٹی میں اکیڈیمیاانڈسٹری لنکیج ویک کا آغاز

ڈاؤ یونیورسٹی میں اکیڈیمیاانڈسٹری لنکیج ویک کا آغاز

  

کراچی (پ ر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے پہلے "اکیڈیمیا انڈسٹری لنکیچ ویک "کا آغاز آج (7مئی)سے ہو رہا ہے، اکیڈیمیا انڈسٹری لنکیج ویک کی افتتاحی تقریب ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے عبدالقدید خان ہال میں ہوگی ،تقریب کے مہمانِ خصوصی سینیٹر عبدالحسیب خان ہونگے۔ اکیڈیمیا انڈسٹری لنکیج کی فوکل پرسن اور یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر زرناز واحد نے کہا کہ اکیڈیمیا انڈسٹری ویک منانے سے ریسرچ کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا ہوگا، جہاں وہ اپنے آئیڈیاز اور انکے مطابق پروجیکٹس کے پہلے نمونے پیش کرسکیں گے۔ جس کے ذریعے تجارتی بنیادوں اور کاروباری خطوط پر ایک مضبوط رابطہ استوار ہوگا، جبکہ اس ہفتے کے ذریعے طلبا اور اساتذہ کو صنعتوں کی ضروریات کا اندازہ ہوسکے گا اور وہ صنعتوں کی ضرورت کو پیشِ نظر رکھ کر تحقیق پر توجہ دے سکیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -