کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز

کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کاپیر سے آغاز ہوگیا ہے۔ مہم کے دوران 19 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق شہرکی 170یونین کونسلوں اور یونین کمیٹیوں میں مہم جاری ہے جہاں آٹھ ہزار سے زائد پولیو رضا کار خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے سینکڑوں پولیس اہلکار بھی خدمات انجام دے رہیہیں۔ واضع رہے کہ رواں برس کراچی میں پولیو سے متاثرہ کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔