ایٹین، رہائشی پروجیکٹ کی پشاور میں تعارفی تقریب

ایٹین، رہائشی پروجیکٹ کی پشاور میں تعارفی تقریب

  

کراچی(پ ر) ایٹین(EIGHTEEN) ، پاکستان کے انتہائی پرتعیش اور جدید ترین رہائشی پروجیکٹ کی پشاور میں تعارفی تقریب منعقد ہوئی جس کا مقصد ملک کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اپنی میزبانی کے لیے مشہورشہر، پشاور میں منعقد ہ رنگا رنگ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں شریک مہمانوں کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کی غرض سے ایٹین کی جانب سے مستقبل میں پیش کیے جانے والے پروگراموں اور مکمل پروڈکٹ لائن سے آگاہ کیا گیا۔پشاور وفاقی دارالحکومت سے تقریباً 188 کلو میٹر دور واقع ہے اور اس کے مکینوں نے اسلام آباد کی رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ا یٹین کا تعارف، پشاور کے شہریوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اسلام آباد کے دلکش اور حسین لینڈ اسکیپ میں سرمایہ کاری کریں۔اس موقع پر اپنے تبصرہ میں ایٹین کے وائس چیئرمین، انور سیف اللہ خان نے کہا،’’ایٹین کو آج پشاور کے لوگوں کے لیے رہائش کیعالمی معیارپیش کرنے پر خوشی ہے جن کے ذریعہ وہ جدید رہائشی پروجیکٹ کا بالکل اسی طرح تجربہ کر سکتے ہیں جیسا کہ انہوں نے سوچا تھا۔‘‘

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -