ٹورنٹو ،پاکستانی فنکار جمی انجینئر کی پینٹنگز کی نمائش کا افتتاح

ٹورنٹو ،پاکستانی فنکار جمی انجینئر کی پینٹنگز کی نمائش کا افتتاح

  

کراچی(خصوصی رپورٹ)ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل عمران احمد صدیقی نے پاکستان کے مشہور فنکار جمی انجینئر کی مائنڈ شیئر آرٹ سینٹر، ٹورنٹو میں پینٹنگز کی نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران احمد صدیقی نے لیجنڈ فنکار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمی انجینئر نہ صرف اپنے فن بلکہ انسانی حقوق کیلئے کام کے باعث جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے دوران سرحد پار سے بڑے پیمانے پر منتقلی کی عکاسی، خوف و پریشانی کی عکسبندی کے ساتھ ساتھ پناہ گزینوں کے چہروں پر خوشی کے تاثرات ایک پاکستانی فنکار کی جانب سے فن کے اعلیٰ ترین نمونوں میں سے ایک ہیں۔ جمی انجینئر ایک معزز بین الاقوامی فنکار ہیں جن کے دیگر مقالے مغربی، اسلامی اور جنوبی ایشیائی آرٹ کی مختلف روایات سے آرکیٹیکچر بہاؤ کے امتزاج سے بھرپور ہیں۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی نمائش میں بڑی تعداد میں لوگوں، آرٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات، آرکیٹیکچر اور متعدد ثقافتی پس منظر رکھنے والی شخصیات، فیملیز اور نوجوانوں نے جمی انجینئر کی مقبولیت اور کام کو سراہا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -