SGM کی رانا ثناء اللہ سے اعتدال پسند روّیئے کی اپیل

SGM کی رانا ثناء اللہ سے اعتدال پسند روّیئے کی اپیل

  

کراچی (پ ر) سوسائٹی آف گلوبل ماڈریشن (ایس جی ایم) نے تحریک انصاف کی خواتین حامیوں کے بارے میں اپنے حالیہ تبصرے پر معذرت کے لئے پنجاب کے وزیر خزانہ رانا ثناء اللہ کے انکار کی مذمت کی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ "Sorry" کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے انہوں نے پہلے ہی اپنے الفاظ واپس لے لئے ہیں۔ ایس جی ایم کے چیئرمین سیّدجاوید اقبال کے مطابق انہوں نے وزیرموصوف کو حد درجہ ضدی پایا ہے۔ ان کے موقف سے ظاہر ہے کہ وہ اپنے آپ کو جمہوری اقدار سے بالاتر سمجھتے ہیں۔جاوید اقبال نے کہا کہ ایک جمہوری سیاستدان ہونے کے ناطے، رانا ثناء اللہ کا روّیہ انہیں زیب نہیں دیتا، وہ ایک ذمہ دار شخص ہیں، دوسری صورت میں انہیں گھر کا راستہ دکھایا جاسکتا ہے۔رانا ثناء اللہ کا خیال یہ ہے کہ چونکہ انہوں نے پہلے سے ہی تحریک انصاف کے خواتین کے حامیوں کے بارے میں اپنا بیان کو واپس لے لیا تھا، لہٰذا یہ کافی ہے اور وہ رسماًمعافی نہیں مانگیں گے۔ معافی وزیرِ قانون کے قد کو کم نہیں کرے گی۔ اس کے بجائے، یہ سوسائٹی میں ماڈریٹس اور رواداری کی ایک صحت مند روایت قائم کرے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -