جنوبی پنجاب کیلئے 20فیصد سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ بحالی کا اعلان انتخابی دھاندلی ہے: تحریک انصاف، پیپلز پارٹی

جنوبی پنجاب کیلئے 20فیصد سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ بحالی کا اعلان انتخابی ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان،بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے 20فیصد سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ کی بحالی کا اعلان کو الیکشن سے قبل دھاندلی کا آغاز قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کی اہے کہ وہ ان غیر متوقع اقدامات کا فوری نوٹس لے پاکستان (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

سے بات چیت کرتے ہوئے ارکان صوبائی اسمبلی طہیر الدین خان علیزئی،حاجی جاوید اختر انصاری،ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ،امیدوار پی پی 225 طاہر خان ملیزئی،امیدوار حلقہ این اے 154 ملک محمد عاصم ڈیہڑ،چوہدری خالد جاوید وڑائچ،سابق رکن صوبائی اسمبلی عثمان بھٹی،نفیس احمد انصاری،خواجہ رضوان عالم،ملک نسیم لابر،راؤ ساجد علی نے کہا کہ پنجاب حکومت کو پانچ سال بعد اچانک خطے کا خیال آیا ہے اقدام خوش آئند ہے تاہم اس کی ٹائمنگ درست نہیں ہے ن لیگ نے عین الیکشن کے قریب سرکاری کوٹہ کی بحالی کا اعلان کرکے پری پول رگینگ کا آغاز کردیا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح احکامات کے برعکس حکومت پنجاب کے اس اقدام کا نوٹس لینا چاہیے اور سپریم کورٹ اس مقصد کیلئے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دے کر آنیوالی حکومت کو پابند کرے کہ سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے شفاف طریقے سے روزگار فراہم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ اس وقت خطے میں جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ کی آواز گونج رہی ہے ن لیگ اس اہم ایشو کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے اور آنیوالے دنوں میں علیحدہ صوبہ کا شوشہ بھی چھوڑ سکتی ہے ن لیگ کبھی اس خطے سے مخلص نہیں رہی بلکہ ہمیشہ اس خطے کی حق تلفی میں پیش پیش رہی ہے انہوں نے کہا کہ تخت لاہور ولاے صوبہ کا ایشو دبانے کیلئے یہ اقدام کیا ہے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے صرف لاہور کو ہی پنجاب سمجھ لیا ہے اس خطے کیلئے مختص ترقیاتی فنڈز بھی لاہور میں خرچ کردئیے جاتے رہے ہیں جس کے باعث ڈی جی خان،بہاولپور اور ملتان میں ہسپتالوں کی حالت انتہائی ابتر ہے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سمیت بنیادی سہولیات کا خطے میں شدید فقدان ہے آج پانچ سالوں بعد انہیں صرف ملازمین کا کوٹہ بحال کرنے کا خیال آیا ہے جبکہ اس خطرے میں ایسے علابھی مجود ہیں جہاں انسان اور جانور ایک ساتھ پانی پی رہے ہیں پنجاب کی ترقی کا نعرہ لگانے والے اس خطے کی پسماندگی سے یکسر عاری ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اب اپنی سیاست بچانے کیلئے مزید بہت سے اعلان کریں گے لیکن ن لیگ سیاست اب بچتی نظر نہیں آرہی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -