ملتان کے پرائیویٹ سکولوں کا گرما تعطیلات کی 4ماہ کی فیسیں لینے کا سلسلہ جاری

ملتان کے پرائیویٹ سکولوں کا گرما تعطیلات کی 4ماہ کی فیسیں لینے کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی طرف سے منع کرنے کے باوجود ملتان کے پرائیویٹ سکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات کی چار ماہ کی یکمشت (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

فیسیں لینا نہیں چھوڑی ہے جس کی وجہ سے والدین بے بسی کی تصویر بن گئے ہیں ۔فیسیں نہ دینے پر طلبہ و طالبات کو مختلف قسم کی سزائیں دی جاتی ہیں۔محکمہ تعلیم کی طرفسے فیسیں نہ لینے کے احکامات ہر سال جاری ہوتی ہیں مگر پرائیویٹ سکولوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے ۔بڑے پرائیویٹ سکولوں کی بڑی فیسیں ہوتی ہیں اور والدین ان بڑی فیسوں کو یکمشت ادا نہیں کر سکتے ہیں ۔نشاط سکولز ،بیکن ہاؤس سکول سسٹم،بلوم فیلڈ سکول،لاہور گرامر سکول،روٹس گرامر سکول،سٹی سکول سسٹم،ایجوکیٹرز سکولز اور دیگر سکولز یکمشت فیسیں وصول کر رہے ہیں ۔
یکمشت فیسیں