خانیوال میں جعلی منرل واٹر بنانے والی فیکٹری سربمہر،مالک فرار ہوگیا

خانیوال میں جعلی منرل واٹر بنانے والی فیکٹری سربمہر،مالک فرار ہوگیا

  

خانیوال (بیورونیوز ،نمائندہ پاکستان)سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب فوڈ(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

اتھارٹی نے مکی چوک کے علاقہ میں منرل واٹر بنانے والی خانیوال کی بڑ ی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور بڑی تعداد میں جعلی منرل واٹر کی بوتلیں برآمد کر کے فیکٹری سیل کر دی جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا کئی بار منرل واٹر فیکٹری کے مالک کو نوٹس بھجوایا گیا مگر اس نے وصول کرنے سے انکار کردیا ۔ بعد ازاں فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کر کے فیکٹری کو سیل کردیا ۔ مالک موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پانی کی کوالٹی کوچیک کروانے کے لیے بھجو ا دیا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -