چکن پاکس میں مبتلا بستی نو ملتان کے 1ہی گھر کے 4افراد شہباز شریف ہسپتال،خسرہ کا ایک مریض نشتر داخل

چکن پاکس میں مبتلا بستی نو ملتان کے 1ہی گھر کے 4افراد شہباز شریف ہسپتال،خسرہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) چکن پاکس کے 4 اور خسرہ کا ایک مریض مختلف (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ہسپتالوں میں لائے گئے ،شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے شعبہ آوٹ ڈور میں چکن پاکس میں مبتلا بستی نو ملتان کے 3 سالہ حماد ولد ساجد ، 10 سالہ آفتاب ولد ساجد ،7 سالہ نورفاطمہ دختر ساجد اور 37 سالہ ساجد کو علاج کے لئے لایا گیا ، چاروں مریضوں میں ساجد والد اور دیگر تین ان کے بیٹے اور بیٹی ہیں ،انہیں علاج معالجہ کی بھرپور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،اسی طرح نشتر کے وارڈ 19 امراض اطفال میں خسرہ میں مبتلا 10 سالہ حنا دختر انور کو داخل کرایا گیاہے۔