معلومات کی عدم فراہمی پر نیب سمیت 44اداروں، 18بنک سربراہوں کو شوکاز نوٹس
ملتان(نیوز رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او)ان لینڈ ریونیو ملتان نے قومی احتساب بیورو نیب سمیت 44اداروں اور 18(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
بینکوں کے سربراہوں کو معلومات دستیاوزات اور ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو مظہر علی کی ہدایت پر جاری کئے گئے نوٹسز میں کہا گی اہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکشن 176(1)کے تحت طلب کردہ معلومات کی فرہامی ادارہ کی ذمہ داری ہے ٹیکس نظام میں وسعت لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں معلومات فراہم نہ کرنے اور غیر تسلی بخش جواب داخل کروانے پر فی ملازم،فی افسر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا آر ٹی او نے اداروں کے ملازمین کی تعداد،ملازمین کے نام،عہدہ،گریڈ، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر،موبائل فون نمبر،یکم جولائی 2016ء سے 30 جون 2017ء تک لی جانیوالی تنخواہ اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات و معلومات طلب کی ہیں قومی احتساب بیورو کے ریجنل ڈائریکٹر،ریجنل ہیڈ ملتان،پی آئی اے کے ریجنل منیجر،ریجنل ہیڈ،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائیر پورٹ منیجر،ڈائریکٹر ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن،جنرل منیجر پی ٹی سی ایل،ڈائریکٹر،ریجنل ہیڈ پبلک سروس کمیشن،ریجنل ہیڈ/ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان،چیف سکیورٹی آفیسر ائری پورٹ سکیوٹی فورس،ریجنل ہیڈ چیف انجینئر نیشنل ہائی وے ارتھارٹی (این ایچ اے)ڈائریکٹر ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس،ریجنل ہیڈ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان،کنٹرولر پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ملتان،ریجنل ڈائریکٹر نادرا ڈائریکٹر ائیر یونیورسٹی ملتان،پرنسپل ملتان پبلک سکول ،وائس چانسلر این ایف سی یونیورسٹی ملتان ڈائریکٹر اینڈمنسٹریشن چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،چیف انجینئر اریگیشن،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سول ہسپتال ملتان،میڈیکل سپرنٹنڈنگ نشتر ہسپتال ملتان،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ملتان کڈنی سنٹر،چیف منیجر سٹیٹ بینک آف پاکستان،ریجنل ہیڈ زرعی ترقیاتی بینک،ریجنل ہیڈ پاکستان ٹو بیکو کمپنی،جنرل منیجر پاک عرب کھاد فیکٹری ملتان،منیجر ٹویوٹا موٹرز ملتان،ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سڈرن پنجاب ملتان،چیف اکاؤنٹس آفیسر ایس ایم فوڈ ملتان،چیف اکاؤنٹس آفیسر وولکا فوڈز،چیف اکاؤنٹس آفیسر فضل کلاتھ،منیجر ہوٹل ون،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ابن سینا میڈیکل ہسپتال،ڈائریکٹر ایڈمن سٹی ہسپتال ملتان،ڈائریکٹر ایڈمن فاطمہ ہسپتال ملتان،ڈائریکٹر ایڈمن خورشید رفیق ہسپتال،چونگی نمبر 1 شامل ہیں بینکوں کے مقامی سربراہوں ریجنل بزنس چیف،ریجنل منیجرز کوشوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں جس میں کہا گی اہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کے سیکشن 176کے تحت جاری کردہ نوٹسز کا جواب نہ دینے پر سکشن 182کے تحت جرمانہ کی سزا دی جاسکے گی جن بینکوں کے حکام کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ان میں ریجنل منیجر،ریجنل چیف یو بی ایل،بینک آف پنجاب،میزان بینک،نیشنل بینک، بینک الحبیب،عسکری بینک،الائیڈ بینک،فیصل بینک،مسلم کمرشل بینک،ابرکہ بینک،این آئی بی بینک،بینک الفلاح،سویری بینک،حبیب بینک،حبیب میٹرو پولیٹن بینک،سمٹ بینک،سٹینڈرڈ چارٹر بینک اور جے ایس بینک شامل ہیں آر ٹی او ملتان کی جانب سے ٹیکس نظام کو وسعت دینے کیلئے یہ گزشتہ سالوں کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔