انتظامی، زراعت افسران گندم خریداری عمل کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب

انتظامی، زراعت افسران گندم خریداری عمل کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں،مشیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز )مشیروزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدائت پر حکومت کسانوں سے گندم کی خریداری کے لیے کسانوں کو باردانہ کی تقسیم میرٹ اور شفافیت کے ساتھ کی جارہی ہے اور چھوٹے کاشتکاروں کو یکسانیت کے ساتھ بھرپور ریلیف فراہم کیاجارہاہے ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنر زا ور محکمہ زراعت کے افسران اپنی تحصیلوں میں خریداری گندم کے عمل کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری کی موجودہ حکومتی پالیسی سے باردانہ کی تقسیم اور گندم کی خرید میں بڑے اور چھوٹے کاشتکاروں کو یکساں ریلیف کے مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ وضع کردہ حکومتی پالیسی کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو بڑے کاشتکاروں کے برابراستفادہ حاصل ہو گا۔
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب