عدالت عالیہ نے رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا،انکے بھائی کیخلاف فراڈ کی تحقیقات روکنے کی درخواست پر نیب سے وضاحت طلب کرلی

عدالت عالیہ نے رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا،انکے بھائی کیخلاف فراڈ کی ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ممبرقومی اسمبلی ملک سلطان محمودہنجرا(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

اوران کے بھائی کے خلاف نیب حکام کی جانب سے فراڈکی تحقیقات روکنے کی درخواست پر نیب حکام سے وضاحت طلب کرلی ہے۔فاضل عدالت میں ملک سلطان محموہنجرااوران کے بھائی ملک محمدافضل ہنجرانے درخواست دائرکی تھی کہ ان کے والدکووراثتی طورپر5974 کنال سے زائداراضی مختلف مواضعات میں منتقل ہوئی تھی بعدازاں تھل ڈویلپمنٹ کینال کی تعمیرکے لئے حکومت پنجاب نے مذکورہ اراضی قبضے میں لیلی تاہم قانون میں ترمیم کے بعدرقبہ واپس نہیں ہونے پرانہوں نے قانونی کارروائی کی جس پر محکمہ ریونیوبورڈنے 2 جولائی 2009 ء کو مذکورہ رقبہ درخواست گذارکوواپس کردیاجس پراب نیب حکام نے اراضی کی واپسی اورملکیت کوفراڈقراردے کرتحقیقات کاآغازکردیاہے جبکہ درخواست گذارملک سلطان محمودہنجرا8 بارایم پی اے،چیئرمین ضلع کونسل اوراب ممبرقومی اسمبلی ہے جبکہ ملک افضل ہنجراچیئرمین ضلع کونسل منتخب رہاہے اوراس تحقیقات سے ان کوناقابل تلافی نقصان پہنچنے کااندیشہ ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -