مختلف سیاسی جماعتیں ٹکٹ دینے کی خواہاں،الیکشن(ن) لیگ پلیٹ فارم سے لڑینگے،افتخار نذیر

مختلف سیاسی جماعتیں ٹکٹ دینے کی خواہاں،الیکشن(ن) لیگ پلیٹ فارم سے ...

  

جہانیاں(نمائندہ خصوصی ) ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اس میں تاخیر کے امکانات نہیں ہیں،مختلف سیاسی جماعتیں اپنی پارٹی کے ٹکٹ دینے کی خواہاں ہیں لیکن الیکشن مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہی لڑیں گے،گزشتہ دس برسوں(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

میں تھانے کچہری اور نفرت کی سیاست کو دفن کرکے شرافت کے کلچر کو عام کیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں یو نین کونسل 132اور129کے چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرز اور معززین علاقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دس برسوں میں حلقہ این اے153میں 42سے زائد سکول نئے بنوائے جبکہ پرانے سکولوں کی اپ گریڈیشن کروائی ہے ،چار سال کی محنت سے جہانیاں میں بی زیڈ یو ملتان کے سب کیمپس کی منظوری کروائی جسے ایم پی اے کی مخالفت نے ناکام بنا دیا ۔جس کہ وجہ سے ہر سیاسی جماعت پارٹی ٹکٹ دینے کی خواہش مند ہے لیکن ہم مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر ثابت قدمی سے کھڑے ہیں ۔تقریب سے چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی عطاء الرحمن نے کہا کہ تمام اختلافات بھلا کر ہمیں متحد ہوجانا چاہیے ،ہم نے کبھی گھٹیا سیاست نہیں کی تھانے ،کچہری اور وڈیرہ شاہی کی سیاست کو دفن کرکے غریب عوام کے احترام کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے ۔تقریب سے مختلف چیئرمین ووائس چیئرمین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -