جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام وقت کی آواز ہے،جہانگیر ترین

جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام وقت کی آواز ہے،جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز،نمائندہ پاکستان)جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ شریف خاندان ہمیشہ سازش سے اقتدار میں آیا عوامی طاقت کا مقابلہ نہیں(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کر سکتا ۔مستقبل کے لیے سیاسی منظر نامہ میں (ن) لیگ کا کوئی مستقبل نہیں ۔ جنوبی پنجاب صوبہ کاقیام وقت کی آواز ہے ۔ پی ٹی آئی قوم کی آواز بن کر ابھری ان خیالات کے اظہار خانیوال سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نوا ب زادہ عبدالرزاق خان نیازی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال کے حلقہ پی پی 209 سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نواب زادہ عبدالرزاق خان نیازی نے اسلام آباد میں جہانگیر خان ترین کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خانیوال سمیت پورے پنجاب کی سیاسی صورت حال کا تفصیلی تبادلہ کیا ۔ اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے عبدالرزاق خان نیا زی کی شمولیت کا خیر مقدم کیا ۔ جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا نواز شریف تسلیم کر لیں اب ان کی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا وقت آ چکا ہے ۔ قوم انکی لوٹ گھسوٹ کی سیاست کو مسترد کر تی ہے ۔اس موقع پر عبدالرزاق خان نیازی نے کہا عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں ۔ نئے پاکستان کے مشن میں قوم ان کے ساتھ ہے ۔
جہانگیر ترین