ریجنل ٹیکس آفس ملتان کے13ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری

ریجنل ٹیکس آفس ملتان کے13ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری

  

ملتان(نیوز رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او) ملتان نے 13ملازمین کے تبادلے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کردئیے ہیں ان لینڈ ریونیو آڈٹ آفیسر عرفان احمد کی خدمات کمشنر ان لینڈ ریونیو کارپوریٹ زون ملتان،ان لینڈ ریونیو وسیم احمد خان کی خدمات کمشنر ود ہولڈنگ ٹیکس،انسپکٹر محمد آفتاب کی خدمات کمشنر ملتان زون اور انسپکٹر ممتاز احمد خان کی خدمات کمشنر کارپوریٹ زون ملتان کے سپرد کردی گئی ہیں اپر ڈویژن کلرک(یو ڈی سی)سہیل احمد کا تبادلہ کمشنر ملتان زون آفس،یوڈی سی محمد سلیم کا تبادلہ کمشنر ملتان زون آفس،لوئیر ڈویژن کلرک مشتاق احمد کمشنر ود ہولڈنگ ٹیکس آفس ایل ڈی سی طاہر اقبال کا تبادلہ کمشنراپیل آفس ملتان دفتری محمد ایوب کا تبادلہ ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ آفس ملتان ،دفتری شوکت علی کا تبادلہ چیف کمشنر آفس،آرمڈ گارڈ عبدالحمید کا تبادلہ کمشنر ایچ آر ایم آفس،نائب قاصد مسماۃ پروین بی بی کا تبادلہ کمشنر ملتان زون آفس کردیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -