ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش،موسم خوشگوار

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش،موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،وہاڑی،کوٹ ادو،خانیوال،منڈی یزمان (سپیشل رپورٹر،نمائندگان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری جس کے نتیجے میں(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

موسم خوشگوار ہوگیا تفصیل کے مطابق ملتان اور مضافاتی علاقوں میں بادلوں کی آنکھ مچولی اور وقفہ ،وقفہ سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرم کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے گزشتہ روز ملتان میں بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق شہراو ر گردو نواح میں علی الصبح سے ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے کا سلسلہ جاری رہا اور دوپہر کے وقت تو ٹھنڈی ہو اؤں کے ساتھ ہلکی بوندا بو ندی کا سلسلہ جاری رہا ، جس سے گرمی کا زور ٹو ٹ گیا اور گرمی سے ستائے ہوئے شہریوں کے چہرے کھکھلااُٹھے ۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق گزشتہ3 روزسے روزانہ اچانک آسمان پر کالے بادل آمڈ آتے ہیں اورگرد چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ،گزشتہ روز بھی علی الصبح ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیابارش سے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز خانیوال میں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم خوشگوار کر دیا عوام کی بڑی تعداد موسم کا لطف اٹھانے کیلئے سڑکوں اور پارکوں میں نکل آئی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق دن بھر آسمان پر گہرے سیاہ بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا.جبکہ شام 6بجے کے قریب تیز ھوا کے ساتھ گرج چمک شروع ھوگی .جسکے بعد شروع ہوگئی جو وقفے وقفے سیرات 8بجے تک جاری رہی.چولستا ن میں بھی دور دور تک بارش کی اطلات ہیں بھاول پور میں کبو تروں ڈربے (کھڈے)پر آسمانی بجلی گرنے سے 200سے زائد کبو تر جل کر راکھ ہوگے۔
بارشیں