ملتان اور میلسی میں وکلاء کی ہڑتال

ملتان اور میلسی میں وکلاء کی ہڑتال

  

ملتان،میلسی(خبرنگار خصوصی،سپیشل رپورٹر) وکیل کے قتل اورلائسنس منسوخی کیخلاف(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

صوبہ بھرکی طرح ملتان میں بھی عدالتی بائیکاٹ کیاگیااوروکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔اس ضمن میں پنجاب بار کونسل کی جانب سے بہاولپورکے محمدرفیق عابد ایڈووکیٹ کے قتل اورگلگت بلتستان کے سینئروکیل کالائسنس منسوخ کرنے کے خلاف صوبہ میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی اس ضمن میں گزشتہ روزہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے ارجنٹ اورضمانت کے مقدمات کے علاوہ جبکہ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیاگیااوروکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔میلسی سے سپیشل رپورٹر کے مطابق پنجاب بارکونسل کی اپیل پرمیلسی بارنے گلگت بلتستان کے سینئروکیل کے لائسنس معطل کرنے کے خلاف رفیق عابد ایڈووکیٹ کے قتل کے سوگ میں مکمل ہڑتال کی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے وکلاء نے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کیاہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -