ہم نے ہمیشہ تعلیم و صحت کو اولین ترجیح دی ،شوکت نون،اعجاز نون

ہم نے ہمیشہ تعلیم و صحت کو اولین ترجیح دی ،شوکت نون،اعجاز نون

  

شجاع آباد(نمائندہ خصوصی)سائنس سپکٹرم کالج شجاع آباد میں رانا غلام مصطفی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

جکھڑ،ملک حفیظ اکبر کھکھ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی رانا شوکت حیات نون اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت رانا اعجاز احمد نون نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تعلیم اور صحت کو اولین ترجیح دی ہم نے تعلیمی ادارے قائم کرائے جس میں گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کی بلڈنگ کا قیام کرایا جس میں طالبات اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں اور بوائز ڈگری کالج میں بی ایس سی بلاک کی بلڈنگ مکمل کرائی جس سے بی ایس سی کلاسز کا اجراء ہوچکا ہے 13کروڑ کی لاگت سے گرلز اینڈ بوائز سکولز کی بلڈنگ مکمل ہوچکی ہے جسے عنقریب اپریشنل کردیا جائے گا۔اس موقع پر رانا فاروق اقبال نون،حفیظ اکبر کھگھ،رانا غلام مصطفے جکھڑ،ساجد خان لنگاہ،چیئرمین ودیگران نے خطاب کیا تقریب میں پروفیسر فدا حسین ملک،محمد آصف،کونسلر میاں سرفراز بودلہ،اظہر خان جوئیہ،ملک فاروق آرائیں،رانا سرور جکھڑ،ملک اکرم وینس،راؤ روشن،ملک فیصل،ڈاکٹر عبدالرحمن نون،رانا افتخار نون،رانا مختیار نون،خواجہ فاروق،ملک زاہد کھکھ،بشیر احمد سیال سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے اس موقع پر نوید خان ترین نے رانا شوکت حیات نون گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -