ضلع وہاڑی سے تحریک انصاف کے امیدواروں نے ملتان پہنچ کر اپنے اپنے انٹرویو مکمل کرادئیے
میلسی(نمائندہ پاکستان)ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
امیدواروں نے تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر کے طلب کرنے پر ملتان پہنچ کر اپنے اپنے انٹرویو مکمل کرا دیئے بتایا گیا ہے کہ ضلع وہاڑی میں نئے تشکیل پانے والے صوبائی حلقہ پی پی 233 سے سب سے زیادہ 9امیدواروں نے انٹرویو دیئے اور ہر امیدوار نے اپنی اپنی درخواست کے ہمراہ 50ہزار روپے کا پارٹی فنڈ بھی جمع کرایا این اے 165 میلسی سے بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی ، پی پی 235 سے نواب علی رضا خان خاکوانی اور پی پی 236 سے موجودہ ایم پی اے جہانزیب خان کھچی کے مد مقابل کسی دیگر امیدوار نے درخواست جمع نہیں کرائی جس پر تینوں امیدواروں نے اپنے اپنے انٹرویو مکمل کرائے این اے 163 وہاڑی سے سابق این این اے آفتاب خان کھچی کے مدمقابل بھی کوئی درخواست سامنے نہیں آئی اسی رح این اے 162 سے خود صدر جنوبی پنجاب نواب اسحاق خاکوانی امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 160 بورے والا سے ضلعی صدر خالد محمود چوہان نے انٹرویو دیا ہے اس نشست پر سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ اور ان کی صاحبزادی عائشہ نذیر جٹ نے غیر متوقع طور پر پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں دی کیونکہ چوہدری نذیر جٹ چند روز قبل آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے اور خواہشمند پارٹی خود گھر آ کر پارٹی ٹکٹ دے جیسا اعلان کر چکے ہیں ۔