طلاق کے بعد دھوکے میں رکھ کر بیوی سے ازدواجی تعلقات ،سینئر آڈیٹر اکاؤنٹس آفس کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج

طلاق کے بعد دھوکے میں رکھ کر بیوی سے ازدواجی تعلقات ،سینئر آڈیٹر اکاؤنٹس آفس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) ملتان میں بیوی سے طلاق خفیہ رکھ کر ازدواجی تعلقات قائم (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

کرنے پر اکاؤنٹس دفتر کے سینئر آڈیٹر کے خلاف زیادتی کرنے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا یے۔مقدمہ تھانہ صدر ملتان میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کی ٹیچر کوثر پروین کی مدعیت میں درج کیا گیاہے، ایف آئی آر کے مطابق سرکاری سکول ٹیچر کوثر پروین کے خاوند سینئر آڈیٹر اکاؤنٹس دفتر محمد دین ڈوگر نے 24 اکتوبر 2017 کو اسے طلاق دے کر ایک یونین کونسل میں رجسٹرڈ کرایا لیکن اس دوران اسے طلاق سے آگاہ نہیں کیا، تقریبا 5 ماہ تک وہ اس سے ازدواجی تعلقات قائم کرتا رہا، خاتون ٹیچر کو سی ای او ایجوکیشن دفتر سے طلاق بارے معلوم ہوا، جسے بعد ازاں محمد دین ڈوگر نے تسلیم کیا، خاتون ٹیچر کے مطابق طلاق مخفی رکھ کر اس سے تعلقات استوار رکھے، پولیس نے خاتون کی درخواست پر اکاؤنٹس دفتر ملتان کے سینئر آڈیٹر محمد دین ڈوگر پر زیادتی کرنے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔