نان کسٹم پیڈ اشیاء سے بھرا ٹرک اور جیپ ضبط

نان کسٹم پیڈ اشیاء سے بھرا ٹرک اور جیپ ضبط

  

ملتان(نیوز رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوستی گیشن (آئی اینڈ آئی) ملتان کی(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ٹیم نے سینئر انسپکٹر حق نواز کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ اشیاء سے بھرا کنٹینر ضبط کرلیا ہے کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کئے گئے کنٹینر اور اس میں موجود سامان کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی گئی ہے کراچی سے لاہور بھجوائے جانے والے کنٹینر میں الیکٹرانک کا سامان،غیر ملکی کپڑا،صابن،خوراک اور دیگر سامان شامل ہے،دریں اثناء کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان نے شہر میں کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ ٹویوٹا کروزر جیپ ضبط کرلی ہے انسپکٹر عارف محمود،ایاز محمود،محمد عرفان قریشی،شہباز احمد پر مبنی ٹیم نے دوران چیکنگ جیپ کے کاغذات چیک کئے تو وہ بوگس اور جعلی ثابت ہوئے کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کی گئی جیپ کی مالیت15لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

نان کسٹم پیڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -