ملتان میں وارداتیں جاری،شہری لاکھوں کی نقدی،قیمتی اشیاء سے محروم

ملتان میں وارداتیں جاری،شہری لاکھوں کی نقدی،قیمتی اشیاء سے محروم

  

ملتان(وقائع نگار)ڈکیتی چوری اور رہزنی کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلوں،موبائل فونز،لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات،الیکٹرونکس اشیاء ودیگر گھریلو سامان سے محروم (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ہوگئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے سے اویس کی گلشن مہر کالونی اپنے چچی کے گھر باہر سے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تھانہ اولڈ کوتوالی کے علاقے راشد کی شمس آباد جنازہ گاہ کے باہر سے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تھانہ نیو ملتان کی حدود میں منظور کو 2موٹرسائیکل سواروں نے روک کر جیب سے نقدی دیگر سامان مالیتی 15ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیو ملتان کے علاقے سے احمد سراج کے گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے اختر کے گودام میں نامعلوم ملزمان داخل ہوکر 50عدد خالی سیلنڈر مالیتی 3لاکھ چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر جلالپور کی حدود سے نذر حسین کے بھانہ میں نامعلوم ملزمان داخل ہوکر مال مویشی باقی 1لاکھ 50ہزار سے زائد چوری کرکے لے گئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے رمضان کی جیب سے نامعلوم شخص موبائل فون چوری کرکے لیا گیا،تھانہ الپہ کے علاقے سے عمران کے بھانہ میں نامعلوم ملزمان داخل ہوکر 1گائے مالیتی 3لاکھ چوری کرکے لے گئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے سے وقاص کے گھر میں تالے توڑ کرنامعلوم ملزمان 2تولہ سونا ودیگر سامان مالیتی 2لاکھ چوری کرکے لے گئے جبکہ متعلقہ پولیس نے ان مقدمات کا الگ الگ اندراج کرلیا ہے۔دریں اثناء چوری ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری اور میڈیکل سٹور مالک کو ہزاروں روپے نقدی سے محروم کردیا ہے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ممتاز آباد مارکیٹ کے قریب چار مسلح ڈاکوؤں نے محمد یوسف کو روکا اور اسلحہ کے زور پر اس سے 1لاکھ 60ہزار روپے چھین لئے ہیں جبکہ تھانہ مظفرآباد کے علاقے مل پھاٹک کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر میڈیکل سٹور مین گھس کر نقدی 50ہزار روپے سے اور3موبائل فونز چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دونوں واقعات پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی ضروری کارروائی کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -