ایسے اصولوں کا تعین کر نا ہوگا جن پر سیاست نہیں ہوسکتی ، مریم اور نگزیب

ایسے اصولوں کا تعین کر نا ہوگا جن پر سیاست نہیں ہوسکتی ، مریم اور نگزیب

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے ٗ ایسے اصولوں کا تعین کر نا ہوگا جن پر سیاست نہیں ہوسکتی ٗ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک واقعہ ہے ٗاحسن اقبال کا گھرانہ مذہبی ہے، انکے خیالات پورا ملک جانتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ احسن اقبال نے ہمیشہ ملکی ترقی کی بات کی ہے ٗاحسن اقبال پاکستان کے عوام سے محبت کرتے ہیں ٗپورے ملک نے وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت کی ہے ٗہم احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایسے اصولوں کا تعین کرنا ہو گا جن پر سیاست نہیں ہو سکتی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ سکیورٹی اور پروٹوکول جان کی حفاظت کے لیے ہوتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے بڑی کامیابی سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2018کے انتخابات وقت پر ہوں گے ۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ تھیلیسیمیا ایک خطرناک مرض ہے ٗتھیلیسیمیا کیخلاف صوبائی حکومتیں ایمرجنسی نافذ کریں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -