جسٹس اعجاز افضل ریٹائر،طلال کیخلاف سماعت کرنیوالا بنچ تحلیل

جسٹس اعجاز افضل ریٹائر،طلال کیخلاف سماعت کرنیوالا بنچ تحلیل

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بنچ جسٹس اعجاز افضل کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے تحلیل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کر رہا تھا۔جسٹس اعجاز افضل خان پیر کو ریٹائر ہو گئے جس کی وجہ سے بنچ تحلیل ہوگیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔چیف جسٹس ثاقب نثار اب طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -