زکریا یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کے آج ہونیوالے انتخابات ملتوی کردئیے گئے

زکریا یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کے آج ہونیوالے انتخابات ملتوی کردئیے گئے

  

ملتان( جنرل رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کے آج ہونیوالے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

انتخابات ملتوی کر دئے گئے ہیں ۔وائس چانسلر کے احکامات پر الیکشن ملتوی کئے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔یہ نوٹیفیکیشن رجسٹرار ڈاکٹر عمر چودھری کے دستخطوں سے جاری ہوا ہے ۔بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی پریس ریلیز میں بھی مطلع کیا گیا ہے کہ اکیڈمک کونسل بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے الیکشن (ملحقہ کالجز) جو آج مورخہ 8 مئی 2018 کو ہونا قرار پائے تھے اب نہیں ہورہے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فیکیشن کا اجراء کردیاگیا ہے. جس پر کالج اساتذہ نے احتجاج کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ بورے والا کے ایک پرائیویٹ کالج کے ٹیچر کی درخواست پر عدالت نے رجسٹرار کو شنوائی کرنے کاحکم دیا تھا الیکشن کو ملتوی کرنے کا نہیں کہاتھا مگر رجسٹرار نے الیکشن ملتوی کرادئے یونیورسٹی حکام کالجز کے اساتذہ کو اکیڈمک کونسل میں نہیں دیکھنا چاہتی تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے کرسکے اس لئے یہ قدم اٹھایا گیا جو افسوس ناک ہے ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن جلد ازجلد کرائے جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -