ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیانات قلمبند،ملزمان کا بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ آج ہو گا

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیانات ...
ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیانات قلمبند،ملزمان کا بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ آج ہو گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایون فیلڈریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت آج 11بجے ہوگی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اعوان ریفرنس کی سماعت کرینگے،نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرآج عدالت پیش نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی،سابق وزیراعظم نوازشریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر حاضری سے استثنیٰ کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہونگے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کرینگے،شریف خاندان کیخلاف استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیانات قلمبندہو چکے ہیں، ملزمان کابیان قلمبند کئے جانے کافیصلہ بھی آج کیاجائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -