سپریم کورٹ میں آج موبائل فون ریچارج ٹیکس کٹوتی ازخود نوٹس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہو گی

سپریم کورٹ میں آج موبائل فون ریچارج ٹیکس کٹوتی ازخود نوٹس سمیت اہم مقدمات کی ...
سپریم کورٹ میں آج موبائل فون ریچارج ٹیکس کٹوتی ازخود نوٹس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہو گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میںآج موبائل فون ریچارج ٹیکس کٹوتی ازخودنوٹس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں موبائل فون ریچارج ٹیکس کٹوتی ازخودنوٹس کی سماعت آج ہوگی،چیف جسٹس آف پاکستان نے 100روپے کے کارڈپر 40روپے کٹوتی کاازخودنوٹس لیاتھا،کمپنیوں کے نمائندے آج رپورٹ پیش کریں گے، اس کے علاوہ اسحاق ڈارکے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کیخلاف اورکٹاس راج مندرازخودنوٹس کی سماعت بھی آج ہوگی، اعلیٰ عدلیہ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا،چیف الیکشن کمشنراور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی آج ہوگی،سپریم کورٹ پی آئی اے نجکاری کےخلاف بھی ازخودنوٹس کی سماعت کرے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -