عمران خان دھرنے کی دھمکی نہ دیں جو کر سکتے ہیں کر لیں،شہلا رضا

عمران خان دھرنے کی دھمکی نہ دیں جو کر سکتے ہیں کر لیں،شہلا رضا
عمران خان دھرنے کی دھمکی نہ دیں جو کر سکتے ہیں کر لیں،شہلا رضا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کراچی میں اپنے لوگوں کو نکیل ڈالیں، دھرنے کی دھمکی نہ دیں جو کر سکتے ہیں کر لیں۔

نجی چینل سے بات چیت کے دوران شہلا رضا نے دعوی کیا کہ جلسہ گراﺅنڈ میں پتھراﺅکا آغاز پی ٹی آئی کی جانب سے کیا گیا۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کراچی میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں،مگر پیپلزپارٹی سب کو سیدھا کرنا جانتی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نے جارحانہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گراو¿نڈ میں پتھراﺅ کا آغاز پی ٹی آئی کی جانب سے ہوا، کوئی حرکت ہوگی تو ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، عمران خان کراچی میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کا موازنہ ایم کیو ایم سے کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم جیسی حرکتیں دہرا رہی ہے، سندھ حکومت نے سب کو سیدھا کردیا ہے، ان کو بھی کردیں گے، پی ٹی آئی کو اوقات میں رہنا پڑے گا۔

مزید :

قومی -