اصغرخان کیس: ایف آئی اے کا اسلم بیگ اور اسد درانی کو دوبارہ بلانے کا فیصلہ

اصغرخان کیس: ایف آئی اے کا اسلم بیگ اور اسد درانی کو دوبارہ بلانے کا فیصلہ
اصغرخان کیس: ایف آئی اے کا اسلم بیگ اور اسد درانی کو دوبارہ بلانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اصغر خان کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کو پوچھ گچھ کےلئے دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ایف آئی اے کے حوالے سے کہا کہ اسلم بیگ اور اسد درانی سے سیاستدانوں اور صحافیوں کو ادا کردہ رقوم سے متعلق ثبوت مانگے جائیں گے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کےلئے نئی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے اس اقدام سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی مدنظر رکھے گی۔