پی آئی اے کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے: چیف جسٹس

پی آئی اے کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے: چیف جسٹس
پی آئی اے کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے: چیف جسٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے نجکاری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سردار مہتاب عباسی کے دور میں قومی ایئر لائن کو نقصان نہیں ہوا، وہ بیٹھیں اور دیکھیں کہ ہوا کیا ہے، پی آئی اے کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پی آئی اے نجکاری کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ دوران سماعت سابق مشیر ہوابازی شجاعت عظیم اور موجودہ مشیر مہتاب عباسی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پی آئی اے کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر تشریف لائے ہیں؟ہم نے صرف 2 سربراہان کو باہر جانے کی اجازت دی ہے۔ چیف جسٹس نے سردار مہتاب عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا بدعنوانی یا نقصان آپ کے دور میں نہیں ہوا، آپ بیٹھ کر دیکھیں کہ پی آئی اے میں ہوا کیا ہے، ہمیں فرانزک آڈٹ رپورٹ مل چکی ہے بریفنگ ہونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو ٹیکس کا پیسہ جاتا ہے لیکن اسے کھالیا جاتا ہے، پی آئی اے کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے۔
چیف جسٹس کے حکم پر معروف معیشت دان فرخ سلیم نے 2008 سے 2017 کے مالی معاملات پر سپریم کورٹ کو بریفنگ دی۔