” صرف ایک سال میں پی آئی اے کے اتنے لاکھ ٹکٹ مفت بانٹے گئے جس کی وجہ سے۔۔۔ “سپریم کورٹ میں ایسے اعدادو شمار پیش کردیے گئے کہ جان کر پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

” صرف ایک سال میں پی آئی اے کے اتنے لاکھ ٹکٹ مفت بانٹے گئے جس کی وجہ سے۔۔۔ ...
” صرف ایک سال میں پی آئی اے کے اتنے لاکھ ٹکٹ مفت بانٹے گئے جس کی وجہ سے۔۔۔ “سپریم کورٹ میں ایسے اعدادو شمار پیش کردیے گئے کہ جان کر پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں 2008سے 2017تک پی آئی اے خسارہ کیس کی سماعت کے دوران معشیت دان فرخ سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ صرف ایک سال میںپی آئی اے نے کتنے ٹکٹس فری میں بانٹے اور کتنا نقصان ہوا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 2008سے 2017تک پی آئی اے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔معشیت دان فرخ سلیم نے خسارہ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔فرخ سلیم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 2013میں پی آئی اے کے 2لاکھ 87ہزارٹکٹس بانٹے گئے اور صرف ایک سال میں پانچ ارب روپے کا نقصان ہوا۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ مفت میں ٹکٹس کس کو دیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بعد میں دیکھیں گے ۔

مزید :

قومی -