قاتلانہ حملے میں زخمی احسن اقبال زیرعلاج اب وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟ ہسپتال سے خبرآگئی

قاتلانہ حملے میں زخمی احسن اقبال زیرعلاج اب وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟ ...
قاتلانہ حملے میں زخمی احسن اقبال زیرعلاج اب وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟ ہسپتال سے خبرآگئی

  

لاہور(ویب ڈیسک) قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو آئی سی یو سے پرائیویٹ کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاہور کے سروسز اسپتال میں وزیرداخلہ احسن اقبال زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو پرائیوٹ کمرے میں منتقل کردیا ہے اور کمرے کو ہی آئی سی یو قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق احسن اقبال کو کمرے میں منتقل کرنے کا مقصد انہیں انفیکشن سے بچانا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کے جسم میں گولی اب بھی موجود ہے جسے ڈاکٹروں نے نا نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔6 مئی کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نارووال میں پارٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد واپس جارہے تھے۔ سیکیورٹی اہلکار کے بروقت ایکشن کی وجہ سے ملزم کی جانب سے چلائی گئی گولی احسن اقبال کی کہنی کو متاثر کرتے ہوئے پیٹ کے نچلی حصے میں لگی جب کہ جائے وقوعہ سے عابد حسین نامی ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے 5 رکنی جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے جب کہ پولیس کا ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ملزم عابد نے واقعے کے روز تقریب کے منتظمین کو فون کر کے احسن اقبال کی آمد کی تصدیق کی جس کے بعد وہ کارنر میٹنگ کے مقام پر پہنچا۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم عابد حسین نے 5 ماہ قبل کاشف نامی لڑکے سے 15 ہزار روپے میں پستول خریدا جبکہ ملزم نے 2،3 ماہ قبل سبیل نامی شخص سے 1800 روپے میں گولیوں کے 50 رائونڈز بھی خریدے تھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -