پیپلزپارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے،عمران خان

پیپلزپارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے،عمران خان
پیپلزپارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سندھ میں انتہائی تیزی سے مقبول ہورہی ہے پیپلزپارٹی کاحملہ سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہمارے کیمپ پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کا حملہ قابل مذمت ہے،تشددکرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی جائے،پیپلز پارٹی والے سندھ میں پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔
واضح رہے گزشتہ رات گلشن اقبال کے حکیم سعید گراﺅنڈ میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنا ن میں تصادم ہوا اور کئی کارکنان زخمی ہوئے تھے۔