پریذائیڈنگ افسر پر حملے کے الزام میں سابق رکن پنجاب اسمبلی نے گرفتاری دیدی

پریذائیڈنگ افسر پر حملے کے الزام میں سابق رکن پنجاب اسمبلی نے گرفتاری دیدی
پریذائیڈنگ افسر پر حملے کے الزام میں سابق رکن پنجاب اسمبلی نے گرفتاری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ (ویب ڈیسک)سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ گرفتار کرلیے گئے، ق لیگ کے ٹکٹ پرمنتخب ہونے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں گرفتاری دی جنہیں بعد میں جھنگ جیل بھیج دیا گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جنرل الیکشن 2008میں پریذائیڈنگ آفیسر نے اپنے اختیارکے تحت فیصل جبوآنہ اور ان عزیز کو موقع پرسزا سنائی تھی، فیصل حیات جبوآنہ اور ان کے عزیز کو پریذائیڈنگ افسر پر حملے کے الزام میں ایک ماہ قید کی سزا ہوئی تھی۔ فیصل جبوآنہ ق لیگ کے دور میں پنجاب اسمبلی کے سب سے کم عمر ممبر رہے۔

خاندانی ذرائع کاکہناہے کہ سزاءکے خلاف اپیل کیلئے سرنڈر کرنا ضروری تھا، فیصل جبوآنہ نے فیصلہ کے احترام میں گرفتاری دی۔