نیب افسر ادارہ سے انتہائی حساس دستاویزات چوری کرتے پکڑا گیا‘ سیکورٹی گارڈ کو 10 ہزار روپے انعام

نیب افسر ادارہ سے انتہائی حساس دستاویزات چوری کرتے پکڑا گیا‘ سیکورٹی گارڈ ...
نیب افسر ادارہ سے انتہائی حساس دستاویزات چوری کرتے پکڑا گیا‘ سیکورٹی گارڈ کو 10 ہزار روپے انعام

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب کے سکیورٹی گارڈ عابد حسین کو اپنے فرائض انتہائی ایمانداری، ذمہ داری، حاضر دماغی اور قانون کے مطابق سرانجام دینے اور نیب ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے کچھ انتہائی حساس اور اہم نوعیت کے سرکاری کاغذات باہر لے جانے کی کوشش کو ناکام بنانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور10ہزار روپے نقد انعام سے نواز ا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

چیئرمین نیب نے سکیورٹی گارڈ عابد حسین کی فرض شناسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا مجھے آپ کے ذمہ دارانہ اور قانون کے مطابق کام کرنے سے انتہائی خوشی ہو ئی، آپ نے جہاں اپنے فرائض نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیئے وہاں نیب ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے انتہائی حساس اور اہم نوعیت کے سرکاری کاغذات غیرذمہ دارانہ ہاتھوں میں جانے سے بچ گئے۔

انہوں نے نیب کے سکیورٹی گارڈ عابد حسین کو شاباش دی اور امید ظاہرکی کہ وہ اوران کے دوسرے ساتھی بھی اسی جذبے کے تحت ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ ویجیلینس نیب کی سربراہی میں کام کرتے رہیں گے۔ چیئرمین نیب نے نیب ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے انتہائی حساس اور اہم نوعیت کے سرکاری کاغذات باہر لے جانے کی کوشش کرنے والے افسر کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -