آشیانہ سکیم کیس: وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد آج دوبارہ نیب میں طلب

آشیانہ سکیم کیس: وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد آج دوبارہ نیب میں طلب
آشیانہ سکیم کیس: وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد آج دوبارہ نیب میں طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر آج دوبارہ طلب کرلیا۔

نیب نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کےخلاف آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں من پسند افراد کو ٹھیکہ دینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں تحقیقات شروع کررکھی ہیں۔فواد حسن فواد کو نیب حکام نے پندرہ روز قبل طلب کیا تھا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی جبکہ انہیں ایک سوالنامہ بھی پیش کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو آج چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے اور وہ تین مرتبہ اس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد آج نیب کی طرف سے فراہم کردہ سوالنامہ جمع کرائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی گرفتار کررکھا ہے جو جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -