جب تک جان میں جان ہے، عوام کی خدمت کرتا رہوں گا،شہبازشریف

جب تک جان میں جان ہے، عوام کی خدمت کرتا رہوں گا،شہبازشریف
جب تک جان میں جان ہے، عوام کی خدمت کرتا رہوں گا،شہبازشریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میری زندگی ملک اور صوبے کے عوام کیلئے وقف ہے،جب تک جان میں جان ہے، عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے عوام کے معیارزندگی بلند کرنے،صحت اورتعلیم کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں،آج پنجاب ترقی کے سفر میں آگے کی جانب بڑھ رہا ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے برعکس کے پی کے اور سندھ میں مسائل حل کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا،اللہ تعالیٰ نے خدمت کا موقع دیا توکے پی اور سندھ میں بھی مسائل حل کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -