کسی پاکستانی کو دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا گیا: لاپتہ افراد کمیشن

کسی پاکستانی کو دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا گیا: لاپتہ افراد کمیشن
کسی پاکستانی کو دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا گیا: لاپتہ افراد کمیشن

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) لاپتا افراد کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال کے چار ماہ میں لاپتا افراد سے متعلق 50 مقدمات نمٹائے گئے ، کسی پاکستانی کو دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا گیا، اس حوالے سے معلومات حقائق کے برعکس ہیں۔ چیئرمین جاوید اقبال کی زیرِ صدارت کمیشن کا جائزہ اجلاس ہوا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیشن نے لاپتا افراد سے متعلق 30اپریل 2018ءتک 3269مقدمات نمٹائے ، صرف اپریل 2018ءمیں لاپتا افراد سے متعلق 50مقدمات نمٹائے گئے۔

چیئرمین لاپتا افراد کمیشن جاوید اقبال کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں 237اور کراچی میں 168اجلاس منعقد کیے گئے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا گیا، اس سلسلے میں میڈیا میں آنیوالی خبریں بے بنیاد ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -