پتوکی پرانی منڈی میں لڑکی کے ساتھ اغوا کے بعد 17 روز زیادتی

پتوکی پرانی منڈی میں لڑکی کے ساتھ اغوا کے بعد 17 روز زیادتی
پتوکی پرانی منڈی میں لڑکی کے ساتھ اغوا کے بعد 17 روز زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ویب ڈیسک)پرانی منڈی پتوکی میں دو افراد نے لڑکی کو اغوا کر لیااور ملزم 17روز زیادتی کرتارہا۔لڑکی ملزموں کے چنگل سے نکل کر تھانہ سٹی پتوکی پہنچ گئی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق پرانی منڈی پتوکی میں (ص) اپنے گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم عبدالستار اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر آیا اور اغواکرکے کیری ڈبہ میں نواحی گائوں چک46لے گیا اور وہاں پر ملزم عبدالستار 17 روز تک زیادتی کرتا رہا، لڑکی موقع پاکر ملزموں کے چنگل سے فرار ہوگئی اور تھانہ سٹی پتوکی پہنچ گئی۔

تھانہ سٹی پتوکی نے عبدالستار ، الیاس سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔