راہول میرے بڑے بھائی ہیں، شادی کی خبریں سیاسی سازش ہیں: رکن اسمبلی ادیتی سنگھ

راہول میرے بڑے بھائی ہیں، شادی کی خبریں سیاسی سازش ہیں: رکن اسمبلی ادیتی سنگھ
راہول میرے بڑے بھائی ہیں، شادی کی خبریں سیاسی سازش ہیں: رکن اسمبلی ادیتی سنگھ

  

لکھنئو (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کانگریس صدر راہول گاندھی اور رائے بریلی کی کانگریس کی رکن اسمبلی ادیتی سنگھ کی تصویروں کی بنیاد پر دونوں کی شادی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ادیتی سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں اس پر حیران ہوں۔ راہول جی صرف ہماری پارٹی کے صدر ہیں اور میرے بڑے بھائی ہیں۔ میں ا ن کا تہ دل سے احترام کرتی ہوں۔شادی کی افواہ سیاسی سازش کے سوا کچھ بھی نہیں۔بعض قوتیں سیاسی مفادات کے حصول میں اس طرح کی افواہیں پھیلارہے ہیں۔ادیتی نے واضح کیا کہ وہ اس قسم کی باتو ںاور افواہوں سے ڈرنے والی نہیں۔ منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہوں۔

ادیتی سنگھ اسمبلی انتخابات میں 90ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھیں۔ وہ ڈیو ک یونیورسٹی امریکہ سے مینجمنٹ اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کئے ہوئے ہیں۔ادیتی اپنے والد اکھلیش کی جگہ جو رائے بریلی کی اسمبلی سیٹ سے 5مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں، سیاسی میدان میں قدم جمانے کیلئے وطن واپس آگئیں۔وہ پریانکا کی قریبی دوست اورکانگریس پارٹی کی سرگرم کارکن اور رکن اسمبلی بھی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -