جس دن خواب میں کسی کی شادی ہوتے دیکھ لیں تو جان لیں آپ کے ساتھ کیا ہونے والاہے،ایسی تعبیر جو ہر کوئی جاننا چاہے گا 

جس دن خواب میں کسی کی شادی ہوتے دیکھ لیں تو جان لیں آپ کے ساتھ کیا ہونے ...
جس دن خواب میں کسی کی شادی ہوتے دیکھ لیں تو جان لیں آپ کے ساتھ کیا ہونے والاہے،ایسی تعبیر جو ہر کوئی جاننا چاہے گا 

  

لاہور(نظام الدولہ)میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں کسی کی شادی میں شریک ہوں اور مجھے بار بار ٖانس کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے لیکن میں انکار کردیتا ہوں ۔ایک موقع پر میں خوشی سے اچھلتا بھی ہوں اور ایسا لگتا ہے جیسے ہوا میں ترچھا ہوکر اڑاہوں۔ میں اس شادی میں بڑا انجوائے کرتا ہوں ۔میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی حالانکہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن کوئی مناسب رشتہ نہیں مل رہا ۔(جنیدبٹ کویت)

تعبیر۔اس خواب کی رو سے بہت جلد آپ پر کسی قسم کی ذمہ داریوں کے عائد ہونے کا اشارہ مل رہا ہے ۔پرموشن ہوسکتی ہے ،شادی کا بھی امکان ہے ۔ترقی ہو یا شادی ،دونوں صورتوں میں آپ خوش رہیں گے اور اپنی شرط پر یہ نوکری یا شادی کریں گے ۔ایسے خواب کا ایک مطلب یہ بھی ہوتا ہے کہ دوسروں کی خوشیاں دیکھنے والا خود کسی کی کامیابی پر جیلس ہو گا لیکن آپ کے محسوسات بتاتے ہیں کہ اگر ایسا موقع آتا بھی ہے تو آپ اپنے اندرونی جذبات پر قابو پاکر خوشی کا اظہار کریں گے ۔ بہر حال اس خواب میں زیادہ تر امکان اس بات کا ہے کہ آپ کو خوشیاں ملیں گی تاہم ان میں کچھ مشقت شامل ہوگی۔

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -