پولیس میں غیر قانونی بھرتیاں کیس،سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت 6 پولیس افسروں کی درخواست ضمانت مسترد،عدالت کا ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم ،سابق آئی جی پولیس کو چکمہ دیکر فرار

پولیس میں غیر قانونی بھرتیاں کیس،سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت 6 پولیس ...
پولیس میں غیر قانونی بھرتیاں کیس،سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت 6 پولیس افسروں کی درخواست ضمانت مسترد،عدالت کا ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم ،سابق آئی جی پولیس کو چکمہ دیکر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سابق آئی جی غلام حیدرجمالی سمیت 6پولیس افسران کی ضمانت مستردکردی اور ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ملزم ایازحسین میمن کی درخواست ضمانت منظور کر لی ، درخواست ضمانت مستر دہونے پر ایس ایس پی غلام نبی بار روم میں چھپ گئے ،جبکہ سابق آئی جی غلام حیدر جمالی پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،ملزموں پر جعلی بھرتیوں سے قومی خزانے کو 50 کروڑ سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔
عدالت نے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت 6 دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ، سابق آئی پولیس کو چکمہ دیکر موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ایس ایس پی غلام نبی بار روم میں چھپ گئے ،نیب کی ٹیم ملزم کی گرفتاری کیلئے بار روم کے باہر پہنچ گئی جبکہ ملزم ایاز حسین میمن کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔