سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی
سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے اسحاق ڈار کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق  کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آج (منگل کو) اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ آج اسحاق ڈار پیش ہوئے یا نہیں جس پر اسحاق ڈار کے وکیل کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا اور عدالت کو بتایا گیا کہ ان کے موکل بیمار ہیں اور ان کا بیرون ملک علاج جاری ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ خبروں میں تو ہم انہیں آتا جاتا دیکھتے رہتے ہیں ،وہ صحت مند ہیں لیکن یہاں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیتے ہیں۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے میڈیکل سرٹیفکیٹ پر اظہارِ عدم اطمینان کیا اور اسے مسترد کرتے ہوئے ان کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی۔ چیف جسٹس نے کہااسحاق ڈار کو ایک نہ ایک دن آنا ہی پڑے گا، بتائیں کہ وہ کب تک ٹھیک ہوجائیں گے اور کب تک عدالت میں آئیں گے۔ کیس کی مزید سماعت عید کے بعد تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے، یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار کو نا اہل نہیں کیا گیا بلکہ صرف ان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -