امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ پاکستانی دفتر خارجہ کے سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کو گرفتار کے جانے کا انکشاف کیونکہ۔۔۔

امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ پاکستانی ...
امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ پاکستانی دفتر خارجہ کے سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کو گرفتار کے جانے کا انکشاف کیونکہ۔۔۔

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں گزشتہ ماہ امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے میں ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو تحفظ فراہم کرنے والے سیکیورٹی افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کو انکوائری کے بعد اے آئی جی آپریشن عصمت اللہ جونیجو کے حکم پر حراست میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو موقع سے بھگانے والے دیگر سیکیورٹی عملے کی بھی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اپریل کی سہ پہر 3 بجے امریکی ملٹری اتاشی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے قریب سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا۔حادثے میں عتیق بیگ نامی نوجوان موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ پولیس نے سفارتی استثنیٰ کے باعث کرنل جوزف کو جانے کی اجازت دی تھی۔

پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی آر میں سیکیورٹی افسر پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -