امریکی سفارتکارکی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ ، سکیورٹی آفیسر گرفتار

امریکی سفارتکارکی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ ، سکیورٹی آفیسر گرفتار
امریکی سفارتکارکی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ ، سکیورٹی آفیسر گرفتار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادپولیس نے امریکی سفارتخانے کے سکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو گرفتار کرکے آبپارہ تھانے منتقل کردیاہے۔پولیس کے مطابق امریکی سفارتخانے کے سکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر سے حراست میں لےا گیاہے۔

قبل ازیں امریکی سفارتخانے کی گاڑی کو روکنے والے ااہلکاروں ور ایس ایچ اوکو امریکی سفارتخانے کے چیف سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ نے مبینہ طورپر دھکے دیئے اور حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ ایف آئی آر میں بیان دیا گیاتھا کہ چیف سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ نے ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں پر حملہ کرکے گاڑی اور ڈرائیور کو موقع سے فرار کرنے کی کوشش کی۔ مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔

واضح رہے 4اپریل کودارالحکومت کے دامنِ کوہ چوک پر امریکی سفارت کار نے اشارہ توڑ کر ایک پاکستانی طالب علم کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی ،ایک طالب علم ہلاک اور اس کا ایک ساتھی شدید زخمی ہو گیا تھا۔

پاکستانی سیکرٹری خارجہ کا کہناتھا کہ اس کیس میں سفارتی تعلقات کے حوالے سے 1961 کے لا آف لینڈ اور ویانا کنونشن کے تحت کارروائی ہو گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -